مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ دیر الزور میں امریکی اتحادی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی طیاروں کے حملے ميں عوامی رضاکار فورس کے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ عوامی رضاکار فورس در حقیقت داعش کے خلاف نبرد آزما تھے اور امریکی بمباری میں اس درجنوں اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
شام کے صوبہ دیر الزور میں امریکی اتحادی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1878594
آپ کا تبصرہ